ں فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ 15جولائی 24ذیقعدہ کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے 12 بج کر 26منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
فلکیاتی انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کے اوپر سورج کے نمودار ہونے کے وقت کرہ ارض کے محور کا میلان 23.5 ڈگری کے زاویے پر ہوگا- اس کے باعث سورج بظاہر شمال میں السرطان اور جنوب میں الجدی کے درمیان منتقل ہورہا ہوگا۔
اس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ یہ سال رواں 2020کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگا۔
ابو زاہرہ نے بتایا کہ جب بھی سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے تب مکہ مکرمہ سے دور دراز علاقوں کے باشندوں کے لیے قبلے کی جہت متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔
ماضی میں جب جہت کی نشاندہی کرنے والے جدید وسائل اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی تب عرب اور مسلم ممالک کے باشندے اسی بنیاد پر قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔
#AhmedShameel 15 July 2020
Comentários