آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز کور ہیڈ کواٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورت حال خاص کر پاک افغان اور ایران بارڈر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
#AhmedShameel 09 July 2020
Comments