سندھ بھر میں کرونا وائرس سے بننے والی صورت حال پر لاک ڈاؤن کا معاملہ ایک ماہ کیلئے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسمارت لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ لاک ڈاون میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے۔نوٹی فیکشن کے مطابق یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔نوٹی فیکیشن کے مطابق عوامی مقامات ، پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے۔ مزارات اور تمام قسم کی تقریبات پر بھی ایک ماہ مکمل بند ہونگی۔ بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے۔اعلامیہ کے مطابق مارکٹ اور بازار شام میں زیادہ سے زیادہ 7 بجے تک کھیلے رہیں گے۔ دکانوں سے متعلق بھی ایس او پیز پر مکمل اور سختی سے عمل کیا جائے گا۔
#ASUrduNews #AhmedShameel 16 July 2020
Comments