top of page
Writer's pictureAhmed Shameel

سی ڈی ڈبلیو پی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی: عاصم سلیم باجوہ


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی۔

اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے اور سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ 146 کلومیٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26 ارب روپے ہے اور اِس منصوبے سے کیچ، آواران اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔

#AhmedShameel 5 July 2020

4 views0 comments

Comments


bottom of page