یو اے ایف اے کی جانب سے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی پر عائد 2 سالہ پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق یوئیفا کی جانب سے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی پر عائد 2 سالہ پابندی کی سزا کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے ختم کردی۔
ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔ دوسری جانب سی اے ایس نے برطانوی کلب پر عائد یوئیفا کی طرف سے لگایا گیا جرمانہ بھی کم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یوئیفا نے مالی معاملات میں شفافیت نہ ہونے پر مانچسٹر سٹی پر رواں سال فروری میں 2 سال کی پابندی عائد کی تھی اور 30 ملین یورو جرمانہ لگایا تھا۔ کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے جرمانہ بھی کم کر کے 10 ملین یورو کردیا ہے۔
ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔ کورٹ آف آربیٹریشن کے فیصلے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے آغاز میں دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں، تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی اور صورت حال بہتر ہونے کے بعد برطانیہ میں بغیر شائقین کے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
#AhmedShameel 14 July 2020
Comments