top of page
Writer's pictureAhmed Shameel

وفاقی کابینہ:5نکاتی ایجنڈےپرمشتمل اجلاس آج ہوگا (July 14, 2020)


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج  14 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورت حال سمیت 5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عید الاضحٰی سے متعلق خصوصی ایس او پیز پر بھی غور کیا جائے گا، تاکہ عید کے موقع پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔


کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے ڈی جی کی تقری کی منظوری دی جائے گی، جب کہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کے تقرر کی منظوری بھی 14 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔

اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنوں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، جب کہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

#AhmedShameel 14 July 2020

1 view0 comments

Comments


bottom of page